مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ 500اور 1000روپے کے نوٹ بند کرنے
کی حالت میں کم رقم جمع کرنے والوں کو کسی طرح سے پریشان نہیں کیا جائے
گا۔مسٹر جیٹلی نے آج یہاں اقتصادی ایڈیٹرز
کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ڈھائی لاکھ روپے سے کم رقم جمع کرنے والوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کم رقم جمع کرانے والے کسی بھی شخص سے سوال جواب یا اسے پریشان نہیں کیا جائے گا۔